ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

Eid al-Adha
کیپشن: Eid al-Adha
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، کچھ مسلمان آج اور کچھ اتوار کو عید الاضحیٰ منائیں گے جبکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عید منا رہی ہے۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع بوہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی، نماز عید میں ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ نماز عید کے بعد بوہری برادری کے افراد نے سنت ابراہیمی ادا کی۔

نماز عید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستے سکیورٹی کے لیے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز بھی تعینات تھی۔