شہر لاہور کے باسیوں کے لئے خوشخبری

9 Jul, 2021 | 10:20 PM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی) تقریح کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر آگئی، شہر میں بند سینما گھروں سےمتعلق اہم فیصلہ کرلیاگیا،سینما گھروں کو کھول دیا گیالیکن فلم دیکھنے وہی جائے گا جس نے ویکسی نیشن کروائی ہوگی۔

تفصیل کے مطابق شہر لاہور کے سینما گھروں کو کئی ماہ بعد کھول دیا گیا ،این سی او سی نے یکم جولائی سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سینما کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن سینما گھروں نے نئی فلمیں نا ہونے کی وجہ سے یکم جولائی سے سینما نہیں کھولے جبکہ اب فلم ڈسٹری بیوٹرز سے مشاورت کے بعد سینما گھروں کو کھول دیا گیا ۔

مزید پڑھئے: پاکستانی فلموں کی چھٹی؛ عید الاضحیٰ پر ہالی ووڈ فلمیں سینما کی زینت بنیں گی

سنے سٹار سینما ٹاون شپ ، آئی میکس سینما ،سنے سٹار ایم ایم عالم روڈ سنے پیکس سینما پیکچز مال کو بھی شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے جہاں ہالی ووڈ فلم کنجورنگ کی نمائش جاری ہے،فلم دیکھنے کے لئے ہر فلم بین کو ویکسی نیشن کروانی ہوگی اور وہی فلم دیکھ سکے گا جس نے ویکسی نیشن کروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ عید الاضحی پر کوئی پاکستانی فلم سینما گھر کی زینت نہیں بن رہی ،فلم ڈسٹری بیوٹرز اور پرڈیوسرز موجودہ حالات اور ایس او پیز کی وجہ سے ڈرے ہوئے ہیں،تیرہ سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں لیکن ڈسٹری بیوٹرز اور پرڈیوسرز ڈرے ہوئے ہیں کہ بزنس ہو گا کہ نہیں اس لئے رسک نہیں لے رہے۔

عید الاضحی پر اب ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس اور بلیک ویڈو ریلیز کے لئے پیش کی جائیں گی،سینما تو کھل گئے لیکن اب بزنس نا ہونے کا ڈر فلمسازوں اور تقسیم کاروں کو بڑے بجٹ کی پاکستانی فلمیں ریلیز کرنے سے روک رہا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اب عید پر ہالی وڈ فلمیں بزنس کرتی ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے تھیٹر کھولنے کے اعلان پر سٹیج فنکار بے حد خوش ہیں،کہتے ہیں کہ تھیٹر کھلنے سے بے روزگار فنکاروں کو روزگار ملے گا اور لاہوریوں کو بہترین تفریح بھی ملے گی،اداکارہ ماہ نور ،ا مانت چن ،سردار کمال،طارق ٹیڈی ، ایوب مرزا اور پریا خان سمیت دیگر کا تھیٹر کھلنے کے حکومتی اقدام پر کیا کہنا ہے جانتے ہیں۔
 


 
 

مزیدخبریں