پنجاب کی جیلوں میں سولرسسٹم لگانےکافیصلہ

9 Jul, 2021 | 10:02 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

( علی ساہی)پنجاب کی جیلوں میں بجلی کا نظام سولرسسٹم پر منتقل کرنے کافیصلہ، محکمہ انرجی کی جانب سے سمری حکومت کوبھجوائی جائے گی،پنجاب کی 43 جیلوں میں سالانہ 1ارب28 کروڑ سے زائدکی بجلی استعمال ہوتی ہے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں بجلی کا نظام سولرسسٹم پر منتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا،محکمہ انرجی کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویزپر10بڑی جیلوں کے ایک سال بجلی کااخراجات کاتجزیہ کرکے سولرسسٹم کی تنصیب کےلئے سمری حکومت کوبھجوائی جائے گی،لاہورکی دونوں جیلوں میں 20 کروڑ سمیت 43جیلوں کاسالانہ 1ارب28 کروڑ سے زائدکی بجلی استعمال ہوتی ہے۔

جیل حکام کے مطابق سب سے زیادہ بجلی ملتان کی سنٹرل جیل میں سالانہ 13کروڑ کی استعمال ہوتی ہے،جیلوں میں سولرکا کونسا سسٹم بہتر ہوگا کن اوقات میں لوڈ زیادہ ہوتا ہے تمام ورکنگ کرنے کاحکم دیا،پنجاب کی 10بڑی جیلوں میں بجلی کے اخراجات ،لوڈ سمیت دیگر تمام پہلووں پرتجزیہ کے لئے ٹیم نے ورکنگ شروع کردی،اگلے ہفتے میں کمیٹی کی رپورٹ کے بعدسمری تیارکرکے حکومت اورانرجی ڈیپارنٹمنٹ کوبھجوائی جائے گی ۔

مزیدخبریں