ویب ڈیسک : کاروباری روز کے آخری روز امریکی ڈالر اور سو نے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کور وپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے سے کم ہو کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.40روپے سے کم ہو کر159.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 159.70روپے سے کم ہو کر159.50روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے کم ہو کر160روپے ہو گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 187روپے اور قیمت فروخت 189روپے پر بدستور مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر مستحکم رہی ۔
ادھرعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا15ڈالر کی کمی سے1800ڈالر پر آگیا جس کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں بھی کمی کارجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں600روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح 515روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت93ہزار535روپے پرآ گئی ۔