ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئےایل ڈی اے متحرک۔۔

میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئےایل ڈی اے متحرک۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  شہر میں میگاپراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ایل ڈی اے حکام متحرک۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے کی سائٹ کا دورہ۔ لینڈ ایکوزیشن اور مون سون بارشوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت۔

 تفصیلات کے مطابق  شہر کےمیگا پراجیکٹس میں شامل شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شیرانوالہ فلائی اوور  کے25 پائلوں کی تعمیر مکمل  کرلی گئی ،  وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔ ممبر گورننگ باڈی عامر ریاض قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف انجینئر مظہر حسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھاکہ  فلائی اوور مجموعی طور پر ایک کلومیٹر طویل ہے،لینڈ ایکوزیشن کیلئےسیکشن 5 کا عمل شروع کیا گیا ہے۔وائس چیئرمین ایس ایم عمران  کا کہنا تھاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے، تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کو ہر ممکن حد تک تکلیف سے بچایا جائے۔

چیف انجنئیر ایل ڈی اے مظہر حسین خان کے مطابق موسمی حالات موافق رہے تو منصوبہ ہر صورت وقت پر مکمل ہو گا۔  شیرانوالہ فلائی اوور منصوبے کے لئے 150 سٹرکچر کے مالکان کو مارکیٹ بیسڈ معاوضہ دیا جائے گا ۔ وائس چیئرمین ایس ایم عمران کے دورہ کے موقع پر سی ای او حبیب کنسٹرکشن سروسز شاہد سلیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین سمیت نیسپاک حکام بھی موجود تھے۔