ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹیز میں تعیناتی کیلئے پی ایچ ڈی امتحان میں کتنے نمبر چاہئیں ؟نتائج اعلان ہوگیا

 یونیورسٹیز میں تعیناتی کیلئے پی ایچ ڈی امتحان میں کتنے نمبر چاہئیں ؟نتائج اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری یونیورسٹیوں میں بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کی تقرریوں کے لئےہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان، امتحان میں 75 نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کو یونیورسٹیوں میں تعینات کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں میں بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کی تقرریوں کے لئے ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایچ ای سی کے تحت امتحان میں 75 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے تقرریوں کے اہل قرار دیا گیا ہے، پی ایچ ڈیز کو یونیورسٹیوں میں ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا جائے گا۔

ہائرایجوکیشن کمیشن نے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت امتحان لیا، امتحانی نتائج کی تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے، ایچ ای سی پی ایچ ڈیز افراد کو ایک سال کیلئے سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کرے گی۔

یار رہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے منہاج یونیورسٹی کو 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کی اجازت دی ہے، انٹرنیشنل ریلیشنز، ریاضی، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور اردو میں پی ایچ ڈی کی اجازت دی گئی ہےجبکہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، اسلامیات اور ایجوکیشن کے مضامین میں بھی پی ایچ ڈی ڈگریوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا کا کہناتھا کہ  ہر مضمون میں تین پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیادی شرط مکمل ہے، پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے ایچ ای سی کی پالیسی پر عمل کریں گے، منہاج یونیورسٹی رواں سال مذکورہ 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کے داخلے کرے گی، تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer