موتی مسجد بحالی کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دی گئی

9 Jul, 2021 | 10:00 PM

Ibrar Ahmad
Read more!

ویب ڈیسک : موتی مسجد بحالی کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دی گئی جبکہ بحالی کے منصوبے پر 10 ملین روپے لاگت آئی ہے۔
 تفصیلات کےمطابق  موتی مسجد بحالی کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دی گئی۔ترجمان والڈسٹی اتھارٹی کے مطابق شاہی قلعہ لاہور میں موتی مسجد کی بحالی کا کام مکمل کرلیاگیا۔بحالی کے منصوبے پر 10 ملین روپے لاگت آئی ہے۔بحالی کے کام میں ساخت کی مرمت ، سنگ مرمر کے کام اور مسجد کی صفائی شامل ہے۔مسجد کے گنبد بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔بحالی کا کام ایک سال کے عرصے میں مکمل کیاگیاہے۔

 واضح رہے   شاہی قلعہ میں موجود موتی مسجد کے صحن سے بحالی کے کام کے دوران توشہ خانہ کی دریافت ہوئی ہے، آٹھ فٹ گہرے اور آٹھ فٹ چوڑے توشہ خانے کی دیواروں پر خستہ حالی لوہے کی شیٹس بھی موجود ہیں۔والڈ سٹی کے انجینئر حافظ عمر کا کہنا ہے کہ اس کی بناوٹ اور استعمال ہونے والے میٹریل سے اندازہ لگایا گیا ہے۔سکھ دور میں موتی مسجد کو موتی مندر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اسی دوران یہ توشہ خانہ تعمیر کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں