ویب ڈیسک: لبنان میں مالی مشکلات سے بچنے کے لیے فوج نے اپنے ہیلی کاپٹرز پر لوگوں کوسیر کرانی شروع کر دی ہے۔ پندرہ منٹ کی فضائی رائڈ کا کرایہ 25 ہزار روپے ہے۔
لبنانی فوج نے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنے ہیلی کاپٹرز کو سیر کرانے کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے فوج کے ترجمان کرنل حسن برکات نے بتایاہم جس جنگ سے نبرد آزما ہیں وہ معاشی ہے لہٰذا اس کے لیے غیر روایتی طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر ہمیں ہیلی کاپٹر ٹورز شروع کرنے کا خیال آیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان دوروں سے طیاروں کی ضروری مرمت کے لیے پیسے جمع ہوجاتے ہیں، آرمی کے رابنسن آر 44 تربیتی ہیلی کاپٹر پر 15 منٹ کی ایک رائیڈ کا کرایہ 150 امریکی ڈالرز ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق لبنان کو جدید تاریخ میں سنگین معاشی بحران میں سے ایک کا سامنا ہے۔ دو سال سے بھی کم عرصے میں کرنسی اپنی قدر 90 فیصد تک کھو چکی ہے اور نصف سے زائد آبادی غربت میں جا چکی ہے۔