ویب ڈیسک : ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کی شرح 12.28 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جبکہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی شرح 12.28 فیصد ہوگئی ، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت کی ایک بار پھر سنچری مکمل ہوگئی ،،ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو اٖضافے کے بعد 100 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی ۔ ٹماٹر اوسط 6 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ، لہسن 16 روپے 66 پیسے، پیاز کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کےمطابق آلو کی قیمت ایک روپے 2 پیسے فی کلو بڑھی جبکہ انڈے اوسط 2 روپے 54 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا، دال چنے کی قیمت میں اوسط 47 پیسے کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، زندہ مرغی اوسط 28 روپے 92 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ انڈے 3 روپے 93 پیسے فی درجن سستے ہوئے، دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی کلو ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 2 روپے 50 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔