امتحان کے لئے وقت مانگنے والے طلبہ کے لئے بڑی خبر

9 Jul, 2021 | 06:22 PM

M .SAJID .KHAN

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے  سالانہ امتحان کی تیاری نہ کرنے اور امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طلبہ  کو بتا دیا ہے کہ  جو طالبعلم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔

شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام بورڈ کے سپلیمنٹری امتحانات دو تین ماہ بعد ہوں گے،انہوں نے مزید اس بات پر زور دیتے ہوئے سوال کیا کہ  امتحانات کیوں ملتوی کئے جائیں؟ جن طلباء کی تیاری ہے انہیں کیوں سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں شفقت محمود کا کہناتھا کہ  ن لیگ کے رہنما احسن اقبال اور سعد رفیق جانتے ہیں کہ بلوچستان اورسندھ میں امتحانات پہلے ہی ہوچکے ہیں ، لہذا دوسرے طلبہ سے مختلف سلوک نہیں کیا جاسکتا۔وہ جانتے ہیں آزاد کشمیرمیں ن لیگ اورسندھ میں پیپلزپارٹی نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ جانتے ہیں امتحانات کے بغیرکسی کوپروموٹ نہیں کیا جاسکتا۔

کیا طلبہ کی اہلیت جانے بغیرہی انہیں پروموٹ کردیا جائے؟  اٹھارہویں ترمیم کے بعد تیس میں سے صرف ایک وفاقی بورڈ وفاقی حکومت کے پاس ہے، وفاقی وزیرِتعلیم کے حکم سے پورے ملک میں امتحانات نہیں رک سکتے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ

پچھلے امتحانات کی بنیاد پر طلبا کو ترقی نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ پچھلے سال امتحانات نہیں تھے۔سعدرفیق اور احسن اقبال کیا تعلیم یافتہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ امتحانات طلبا کی اہلیت جاننے کا بہترین پیمانہ ہیں،12 ویں جماعت اہمیت کی حامل ہے، طلبا نے یونیورسٹی اور پروفیشنل کالجز میں جانا ہوتا ہے،محنتی طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جائے؟ سستی سیاست بند کرو۔

مزیدخبریں