مانیٹرنگ ڈیسک: ہالی وڈ ہیروئین انجلینا جولی اور ان کے سابق شوہر براڈ پٹ میں پھر تنازع، اداکارہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی اور براڈ پٹ میں پھر ایک زور دار لڑائی ہوئی ہے اور اس دفعہ لڑائی فرانس میں ایک بیش قیمت جائیداد کو بیچنے کے مسئلے پر ہوئی ۔ انجلینا جولی فرانس میں واقع محل جس کے ساتھ انگوروں کا باغ بھی ہے فروخت کرنا چاہتی ہیں ، اور براڈ پٹ اپنا حصہ فروخت نہیں کرنا چاہتے۔
یاد رہے دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی تاہم بچوں کی حوالگی کے مسئلے پر اب بھی مقدمات چل رہے ہیں۔ انجلینا جولی نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ محل شادی سے پہلے بھی اس کی ذاتی ملکیت تھا۔ لہٰذا عدالت اس کو فروخت کرنے کی اجازت دے۔