کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، لیگی امیدواروں کی لسٹ فائنل

9 Jul, 2021 | 05:25 PM

Arslan Sheikh

فصیح اللہ: کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات،مسلم لیگ (ن) نے 12 وارڈز پر امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے۔ قائدین کی مشاورت سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔  

ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) نے 20 میں سے 12 وارڈز پر امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ  1 پر علی حسن عباس، وارڈ 2 سے رضی خان، وارڈ 8 سے نعیم شہزاد بھٹی، وارڈ 9 سے اسد ایوب، وارڈ 10 سے چوہدری صادق لیگی امیدوار ہونگے۔

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 سے اشفاق چوہدری، وارڈ 2 سے قاری حنیف، وارڈ 4 سے میاں فقیر حسین، وارڈ 5 سے راجہ نور سبحانی، وارڈ 6 سے نعیم بٹ، وارڈ 7 سے  شیخ منیر حسین، وارڈ 10 سے نعمان نعیم انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تمام وارڈز پر درخواستیں موصول ہونے کے بعد قائدین کی مشاورت سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں