حکومت کا احسن اقدام ۔۔ اب نوجوان گھر بیٹھے کمائی کرسکیں گے

9 Jul, 2021 | 05:10 PM

 سٹی42: ای روزگارپروگرام میں ای کامرس کورس کوبھی شامل کر لیا گیا،منصوبےکامقصدنوجواں کوگھر بیٹھےروزگار کمانے کا ہنر سکھانا ہے ، اب تک 31 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔
  تفصیلات کےمطابق  ای روزگار پروگرام میں ای کامرس  کے کورس  کوبھی شامل کر دیا گیا،ای روزگارمحکمہ یوتھ افیئرز و کھیل اور پی آئی ٹی بی کامشترکہ پروگرام ہے،پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے نوجوان ای کامرس، ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، یا کری ایٹیو ڈیزائن میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ای روزگار تربیتی پروگرام کے تحت نوجوان 3 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔31 ہزار سے زائد نوجوانوں کی پروگرام کے تحت تربیت مکمل ہو چکی ہے۔

بیروزگار نوجوانوں کو گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا ہنر سکھایا جا رہا ہے،پنجاب کے 36 اضلاع کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ای روزگار سنٹرز قائم ہیں،لاہور میں 3 ای روزگار سنٹرز لاہور کالج، یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی میں قائم ہیں،کم از کم 16 سالہ تعلیم، 35 سال تک کے پنجاب ڈومیسائل اور بیروزگار افراد آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں