ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریول ایجنٹ نے وہاب ریاض کو ماموں بنا دیا

ٹریول ایجنٹ نے وہاب ریاض کو ماموں بنا دیا
کیپشن: وہاب ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹر وہاب ریاض انگلینڈ سے واپس آگئے، وہاب ریاض نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریول ایجنٹ نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ وہاب ریاض ورک ویزے کی بجائے وزٹ ویزے پر انگلینڈ گئے، وزٹ ویزے پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہ ملی۔ انگلینڈ سے وہاب ریاض کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ وہاب ریاض نے انگلینڈ کا ورک ویزہ اپلائی کر دیا، ورک ویزہ ملنے کے بعد دوبارہ انگلینڈ جائیں گے۔

فاسٹ باولرکا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے کہا انگلینڈ کا ورک ویزہ انگلینڈ ائیرپورٹ پر ملےگا جبکہ انگلینڈ جانے پر پتا چلا کہ ورک ویزہ پاکستان سے ملنا تھا۔ ویزے میں غلطی درست کرواکر واپس انگلینڈ جاؤں گا۔ وہاب ریاض نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی۔100 بالز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے وہاب ریاض انگلینڈ گئے تھے۔