ن لیگ سستی سیاست بند کرے، امتحانات نہیں رک سکتے، شفقت محمود

9 Jul, 2021 | 04:57 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکا کہنا ہے کہ ن لیگ سستی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے طلبہ کے ساتھ سیاست کھیل رہی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال اور سعد رفیق جانتے ہیں کہ بلوچستان اورسندھ میں امتحانات پہلے ہی ہوچکے ہیں ، لہذا دوسرے طلبہ سے مختلف سلوک نہیں کیا جاسکتا۔وہ جانتے ہیں آزاد کشمیرمیں ن لیگ اورسندھ میں پیپلزپارٹی نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جانتے ہیں امتحانات کے بغیرکسی کوپروموٹ نہیں کیا جاسکتا۔

کیا طلبہ کی اہلیت جانے بغیرہی انہیں پروموٹ کردیا جائے؟  اٹھارہویں ترمیم کے بعد تیس میں سے صرف ایک وفاقی بورڈ وفاقی حکومت کے پاس ہے، وفاقی وزیرِتعلیم کے حکم سے پورے ملک میں امتحانات نہیں رک سکتے۔

پچھلے امتحانات کی بنیاد پر طلبا کو ترقی نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ پچھلے سال امتحانات نہیں تھے۔سعدرفیق اور احسن اقبال کیا تعلیم یافتہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ امتحانات طلبا کی اہلیت جاننے کا بہترین پیمانہ ہیں۔12 ویں جماعت اہمیت کی حامل ہے، طلبا نے یونیورسٹی اور پروفیشنل کالجز میں جانا ہوتا ہے۔محنتی طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جائے؟ سستی سیاست بند کرو۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے18 ویں ترمیم کے بعد ، 30 بورڈز میں سے ، صرف ایک بورڈ وفاقی حکومت کے ماتحت ہے۔ پھر بھی وہ یہ ڈھونگ رچا رہے تھے کہ وفاقی وزیر کے ایک حکم سے ملک بھر میں امتحانات رک سکتے ہیں۔ن لیگ نے ایک بار پھر سستی سیاست میں ایک ناکام کوشش کی ہے۔

مزیدخبریں