صحت مند اورلمبے قد بچوں کیلئے کیا ضروری؟

9 Jul, 2021 | 04:26 PM

ویب ڈیسک: دور حاضر کا سب سےبڑا المیہ  پیدل چلنے سےخوف کھانا ہے سوشل میڈیا پر مصروف بڑوں کی تقلید میں بچے بھی کم کم ہی پیدل چلتے ہیں جس سے ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔
بچوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ہم ان میں بے عملی کی عادت، سستی، زیادہ وزن  کے مسائل اور دیگر سنگین نتائج دیکھ رہے ہیں۔بچوں کے جسم اور پٹھوں کو لچک اور حرکت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچے کو چلانے، دوڑانے اور ہلکی ورزش کرانے سے بیماریوں کے خلاف اس کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔چلنے سے بچے ناقابل علاج اور دائمی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ مکمل طور پر خوراک کو ہضم کرنے اور جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کھیل کود سے بچے کو توانائی اور سرگرمی مہیا ہوتی ہے اور کاہلی سے بچتے ہیں۔


بچے کے لیے دن میں آدھے گھنٹے تک چلنا اس کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور وہ اپنے ہم عمروں میں خود کو مضبوط اور پراعتماد محسوس کرتا ہے۔ چلنے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور جسمانی فٹنس بڑھتی ہے۔ روزانہ آدھے گھنٹے تک چلنے سے بچے کے جسم میں قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ اس سے کسی بھی بیماری سے انفیکشن کی روک تھام ہوتا ہے۔چلنے پھرنے سے بے خوابی  کے مسائل سے نجات ملتی  ہے۔

رات کو سونا بچوں کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ رات کے دوران بچوں کا جسم بڑھتا ہے۔چلنے سے بچے کی پٹھوں میں نرمی، لچک اور ہڈیوں کی طاقت میں مدد ملتی ہے۔ یہ قدرتی طور پر رات کے وقت بچے کی نشوونما میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے، لہٰذا بچہ ناقص نشوونما اور چھوٹے قد کا شکار نہیں ہوتا ہے۔  

مزیدخبریں