پنجاب حکومت کا ای کامرس کےفروغ کیلئے بڑا اقدام۔۔۔

9 Jul, 2021 | 04:40 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: پاکستان کو ایمازون سیلز لسٹ میں شامل ہونے کےبعد پنجاب حکومت کاای کامرس کےفروغ کیلئے بڑا قدام،ملکی معیشت کا پیہہ درست سمت پرگامزن کرنے کیلئے عالمی ٹرینرز5ہزار سےزائد ای کامرس بزنسز کرنیوالی  کمپنیوں کوٹریننگ  دیں گے۔منصوبے پر 69 کروڑ 80 لاکھ  روپے خرچ کیے جائیں گے ۔
  تفصیلات کے مطابق  ملکی معیشت کا پیہہ درست سمت پرگامزن کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ,دنیا بھر میں ای کامرس بزنسز کی کامیابی کے پیش نظر پنجاب میں ای کامرس کومزید فروغ دینے اورپنجاب میں5ہزار ای کامرس بزنسز کرنے والی کمپنیز کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عالمی معیار کی ٹریننگ اور پلیٹ فارم فراہم کیا جائیگا، تین سالہ منصوبے پر 69 کروڑ 80 لاکھ  روپےخرچ کیے جائیں گے۔

 ایمازون کی جانب سے پاکستان کواپروو سیلرز لسٹ میں ڈالنے کے بعدای کامرس بزنسز کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے ،جس کے تحت عالمی معیار کے ٹرینرز اور پروفیشنل ای کامرس بزنسز کرنے والوں کو ٹریننگ  اور گائیڈ لائنز فراہم کریں گے،ای کامرس بزنسز کے فروغ سے پاکستانی مصنوعات  کوعالمی منڈیوں میں پہنچانےاورجی ڈی پی بڑھانےمیں مددملے گی ۔

پنجاب حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ای کامرس بزنسز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں عالمی سطح کی نسبت اضافے کی شرح کم ہے،پاکستان میں 16 کروڑ 20 لاکھ لوگ سیلولر سروس استعمال کرتے ہیں، سات کروڑ 20 لاکھ تھری اور فور جی سروسز کا استعمال کر رہے ہیں، پاکستان میں سات کروڑ چالیس لاکھ افرادبراڈ بینڈ سبسکرائبرز ہیں ہونے کے باوجود ای بزنسز کا رجحان کم ہے،پاکستان میں ای بزنسز کا رحجان بڑھانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریننگ  پروگراموں کا آغاز کیا جائیگا۔

مزیدخبریں