ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے روزگار انجینئرزکے لئے اچھی خبر

بے روزگار انجینئرزکے لئے اچھی خبر
کیپشن: بے روزگار انجنئیرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 در نایاب: پنجاب حکومت نے واسا کو نئےانجینئرزبھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔ واسا کی بائیس خالی آسامیوں پرانجینئرز کو بھرتی کرنے کی اجازت کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے واسا کو نئےانجینئرزبھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایڈوائس پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی گئی۔ واسا لاہور میں تیرہ سول انجینئرز، چھ مکینکل، دو الیکٹریکل اور ایک انوائرمینٹل انجینئر بھرتی کیا جائے گا۔ اجازت کے بعد واسا میڈیکل آفیسر کی ایک اسامی پر بھی ڈاکٹر بھرتی کرے گا۔ 

واضح رہے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے محکمہ ہاوسنگ سے خالی اسامیوں پر بھرتی کی اجازت  مانگی تھی، نئے اسامیوں پر بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے تحت کی جائے گی۔ 

دوسری جانب ایل ڈی اے نے قانونی معاملات کو نمٹانے کیلئے نئی قانونی ٹیم ہائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سینیئر لیگل ایڈوائزر سپریم کورٹ کے ایک اسامی کیلئے پانچ سال کا تجربہ رکھا گیا ہے۔ سینئر لیگل ایڈوائزر ہائیکورٹ کیلئے دس سال کی پریکٹیس لازمی رکھی گئی ہے۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزرز سول کورٹ کی آٹھ آسامیوں کیلئے بھی درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔

اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزرز کیلئے ہائیکورٹ میں دس سال کی پریکٹیس کا تجربہ لازمی ہے۔ خواہشمند وکلا 31 جولائی تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ لیگل ایڈوائزرز کو کنٹریک ابتدائی طور پر ایک سال جبکہ پانچ سال کی توسیع کا حامل ہوگا۔