(ویب ڈیسک)کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔
کترینہ کیف 15 جولائی 1984ء میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ ممبئی ہندوستان آنے سے پہلے وہ کئی ممالک میں رہیں۔کترینہ کیف 14 برس کی تھیں جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی۔ 2003ء میں انہوں نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا۔ سنگھ از کنگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، تیس مار خاں، نمستے لندن اس کی دیگر مشہور فلمیں ہیں۔
اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اور یہ بحث آجکل زوروں پر ہے ۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی ذاتی بیان نہیں دیا ہے ، لیکن دونوں کی تصویریں اکثر لوگوں کے ذہن میں شک پیدا کردیتی ہیں ۔حالیہ دنوں میں ان دونوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وکی کوشل اداکارہ کترینہ کیف سے ’مجھ سے شادی کروگی‘ کہتے ہیں ۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکار وکی کوشل اداکارہ کترینہ کیف کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کسی ایوارڈ پروگرام کا ہے ، جس میں وکی کوشل اداکارہ کترینہ کیف سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کسی اچھے سے وکی کوشل کو تلاش کرکے اس سے شادی کیوں نہیں کرلیتی ہیں؟ شادی کا سیزن چل رہا تھا ، تو مجھے لگا کہ آپ کا بھی دل کررہا ہوگا ، تو میں آپ سے پوچھ لیتا ہوں ۔ تو جواب میں کترینہ نے پوچھا کیا ؟ اس کے بعد وکی مذاق میں بولتے ہیں مجھ سے شادی کروگی ؟ ۔
خیال رہےکہ حال ہی میں وکی کوشل کو کترینہ کیف کے گھر پر دیکھا گیا ، جس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ کی طرف سے 2019 سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں دی جا رہی ہیں۔ اب دونوں سٹار کے مداحوں کی نگاہیں اس بات پر بھی مرکوز ہیں کہ آخر کب یہ دونوں اپنے رشتے کا اعلان عوام کے سامنے کرتے ہیں