ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب سے بھاری بھرکم بکرا کس کا؟؟ شیر دل نے میدان مار لیا

سب سے بھاری بھرکم بکرا کس کا؟؟ شیر دل نے میدان مار لیا
کیپشن: شیر دل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: فیصل آبادمیں بکروں کا 23 واں عالمی مقابلہ چباں روڈ سے ملحقہ گراؤنڈ میں ہوا، شیر دل نامی بکرے نے 314 کلو گرام وزن کے ساتھ میدان مارا تو بکرے کے مالک نے نوٹوں کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں بکروں کے23 ویں عالمی مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔ 314 کلو وزنی  شیر دل نامی بکرا فتح یاب قرار پایا۔ شیر دل کے مالک فخر اعجاز کا کہنا تھا  کہ 3 برس سے اس کی دیکھ بھال اولاد کی طر ح کررہا ہوں۔شیر دل کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر فخر اعجاز کو پانچ لاکھ کیش اور ٹرافی دی گئی۔ لاہور کے چودھری عاطف کے بکرے نے 300 کلو وزن کے ساتھ دوسری جبکہ ملتان کے چودھری راشد کے 278 کلو وزنی بکرے نے تیسری پوزیشن نام کی۔
بکروں کے مالک سالہا سال نہایت محنت سے بکرے پالتے اور ان کے ناز اٹھاتے ہیں۔مگر عیدِ قرباں پر اپنے ان پیاروں کو اللہ کی راہ میں خوشی خوشی قربان کردیتے ہیں۔ 

دوسری جانب شہر کی سب سے بڑی مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں 46 من وزنی بیل شیر پنجاب کی دھوم ہے۔بیل کے مالک کے مطابق شیر پنجاب کی خوراک میں 5 کلو دودھ، سرسوں کا تیل، گندم کا دلیا اور چارہ شامل ہے جبکہ اس کی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔سگیاں مویشی منڈی میں شرقپور سے لائے گئے بیل شیرو اور لالو مرکز نگاہ ہیں۔ بیلوں کا وزن 20 سے 25 من کے درمیان ہے، بیلوں کے مالک نے ان کی خوراک میں زمین آسمان گنوا دئیے۔