سٹی 42: کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست گزار نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر شہری کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے،شہری نے موقف اپنایا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو اجتماعی تقریباًت میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی، صحت مند افراد کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینا خلاف قانون ہے.
کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو تقریباًت جانے سے روکنا بھی بنیادی کی خلاف ورزی ہے،شہری نے استدعاکی کہ عدالت کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام کالعدم قرار دے، عدالت کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے پر تقریبات میں شرکت پر پابندی کو بھی کالعدم قرار دے۔