لارڈ میئر لاہور  کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی والدہ کا انتقال ،گھر میں صفِ ماتم

9 Jul, 2021 | 11:50 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لارڈ میئر لاہور  کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی والدہ ماجدہ سرفراز بیگم ہارٹ اٹیک کے باعث ڈاکٹر ہسپتال میں زیرعلاج تھیں مگر جانبر نہ ہوسکیں، آج صبح خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کی نمازجنازہ میاں میرگاؤں قبرستان نہر اپرمال سکیم پر بعداز نماز مغرب شام ساڑھے7 بجےادا کی جائے گی تاہم  تدفین میاں میر قبرستان میں ہو گی۔

مزیدخبریں