ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف مقدمہ درج

PM Nephew Hassan Niazi
کیپشن: PM Nephew Hassan Niazi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاء کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ اسلامپورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی۔ مدعیہ کے ساتھ اس کا وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ بھی تھا۔ اس دوران حسان نیازی نے سابقہ شوہراور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی۔ 

ایف آئی آر میں مدعیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اُسے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کرلیا ہے، مقدمہ میں اقدام قتل، خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer