بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ منسوخ

9 Jul, 2020 | 09:57 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) ایشین کرکٹ کونسل نے ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا، اب پاکستان ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔


ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، پاکستان کی میزبانی میں ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ۔ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے کہا گیاہے کہ سفری انتظامات ،بائیو سیکیور ماحول اور قرنطینہ جیسے مسائل کی وجہ سے ایشیا کپ ملتوی کیا گیا ہے، کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی صحت اولین ترجیح ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی سی بی نے رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی کرکٹ سری لنکا سے تبدیل کر لی تھی۔ اے سی سی کے مطابق آئندہ برس جون میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرکٹ سری لنکا جبکہ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی ہے۔

واضح رہے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی اور پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی گزشتہ روز ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں