(ویب ڈیسک ) مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے، مداح ارطغرل غازی میں’ حلیمہ سلطان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسراء بلجیک کی سالانہ آمدنی بارے جاننے میں خاص تجسس رکھتے ہیں۔
ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے اس ڈرامہ سیریل میں کام کرکے ترکی سمیت پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے اور موجودہ وقت میں وہ جرائم پر مبنی ڈرامہ سیریل رامو میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اسی محنت اور لگن کی وجہ سے اداکارہ اسراء بلجیک کی موجودہ آمدنی 5 ملین امریکی ڈالر ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ارطغرل غازی میں کام کرکے یہ مقام حاصل میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس ڈرامے کی پانچوں سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔