(ویب ڈیسک ) مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے، مداح ارطغرل غازی میں’ حلیمہ سلطان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسراء بلجیک کی سالانہ آمدنی بارے جاننے میں خاص تجسس رکھتے ہیں۔
ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے اس ڈرامہ سیریل میں کام کرکے ترکی سمیت پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے اور موجودہ وقت میں وہ جرائم پر مبنی ڈرامہ سیریل رامو میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
View this post on InstagramRAMO için son 1 saat ❤️ herkese iyi seyirler dilerim. @ramo_dizisi @bkmonline @showtv
اسی محنت اور لگن کی وجہ سے اداکارہ اسراء بلجیک کی موجودہ آمدنی 5 ملین امریکی ڈالر ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ارطغرل غازی میں کام کرکے یہ مقام حاصل میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس ڈرامے کی پانچوں سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
یاد رہے انہوں نے پاکستان آنے کی متعدد بار خواہش کا اظہار کرنے والی اسراء نے ایک بار پھر ناصرف اسی خواہش کا اظہار کیا بلکہ یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ جلد اپنے کیمرے کے ساتھ پاکستان کے پہاڑی علاقوں جیسے بابو سر ٹاپ، آزاد کشمیر اور دیوسائی میں تصویر کشی کرنے اور اپنی ڈاکیومینٹری کے لیے یہاں آئیں گی۔ پاکستانی مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ انہیں جلد جھیل سیف الملوک اور وادی ہنزہ میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔