پاکستان میں پھنسے124 بھارتی شہری واپس روانہ

9 Jul, 2020 | 08:58 PM

Malik Sultan Awan

(رضوان نقوی) کرونا کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے 124 بھارتی شہری واہگہ کے راستے انڈیا روانہ ہوگئے ,انڈیا سے 80پاکستانی شہری واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے,کلکٹر کسٹمز نے مسافروں کی کسٹمز کلیئرنس کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی تھی۔
کرونا وبا کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے 124 بھارتی شہری واہگہ کے راستے انڈیا روانہ ہوگئے ہیں ۔ اسی طرح انڈیا سے 80پاکستانی شہری واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئےہیں-کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم نے واہگہ بارڈر پر مسافروں کی کسٹمز کلیئرنس کی-کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی نے واہگہ بارڈر پر مسافروں کی کسٹمز کلیئرنس کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی تھی، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز اسفند یار خان,سپرنٹنڈنٹ شاہد جوئیہ,انسپکٹر سہیل مرتضی,سلیم ڈوگر کسٹمز کلیئرنس کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

یاد رہے 25 جون کو پاکستان کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے باعث پھنسے ساڑھے 700 بھارتی شہریوں کے لئے خصوصی طور پر پاک بھارت واہگہ بارڈر کھول دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ بھارتی شہری تین گروپس میں واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ ہوں گے، پہلے اور دوسرے گروپ میں ڈھائی ڈھائی سو افراد ہوں گے جبکہ تیسرا گروپ 248 افراد پر مشتمل ہوگا۔

حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھارتی شہریوں کو واپس بھارت جانے کی اجازت دی، بھارتی شہری پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم تھے، جن میں سے 12 اسلام آباد میں، لاہور میں 80، آزاد کشمیر اور ننکانہ صاحب میں 15 ،15 شہری جبکہ صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں 300 بھارتی شہری رہائش پذیر تھے۔

بھارتی شہریوں نے کئی بار اپنی حکومت سے واپس آنے کی اجازت مانگی مگر اجازت نہ دی گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں سے بیان حلفی لینے کے بعد واپسی کی اجازت دی ہے ۔

مزیدخبریں