( حافظ شہباز علی ) پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر اور پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ افضل کا بڑا اعزاز، انگلش کرکٹ بورڈ کی ریزدی بیٹ مہم کا حصہ بن گئیں۔
پاکستانی کرکٹرناصرجمشید کی اہلیہ ڈاکٹرثمرہ افضل ریزدی بیٹ انگلش کرکٹ بورڈ کی مہم کا حصہ بننے پرخوش ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےعالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں مہم شروع کی۔ اس سلسلے میں انگلش کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف نے میڈیکل اسٹاف کے ناموں والی ٹریننگ شرٹس پہنیں۔
انگلش کرکٹر کرس ووکس نے ڈاکٹر ثمرہ افضل کے نام والی شرٹ پہنی، ڈاکٹر ثمرہ فضل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ای سی بی کی جانب سے سراہا جانا میرے لیئے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ اس سے بڑھ کر خاص بات یہ ہے کہ میرے فیورٹ کرکٹر نے میرے نام والی شرٹ پہنی۔
Absolutely honoured & delighted to be recognised in the #RaiseTheBat campaign by @ECB_cricket for my efforts as a Dr during this pandemic..all the more special that it’s through one of my favourite cricketers @chriswoakes..thank you Gulfraz @NatAsianCC for the nomination. #NHS ???? pic.twitter.com/hyA9jpT3cp
— Dr Samara Afzal (@SamaraAfzal) July 8, 2020
ثمرہ فضل کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کرس ووکس نے کورونا کی مشکل صورت حال میں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگوں کے لیئے ہماری طرف سے ایک معمولی سی حوصلہ افزائی ہے جو قربانیاں دے رہے ہیں۔