سابق سپرٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کیخلاف چارج شیٹ تیار

9 Jul, 2020 | 06:34 PM

Malik Sultan Awan

(ریحان گل) سابق سپرٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی حرکتوں سے محکمہ زچ آ گیا، افشاں لطیف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کے احکامات جاری، افشاں لطیف کے خلاف 14 الزامات پر مبنی چارج شیٹ تیار کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق سپرٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، صوبائی سمیت اور محکمہ سوشل ویلفئیر کے خلاف مسلسل الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن تاحال افشاں لطیف نے اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیا، جس پر محکمہ سوشل ویلفئیر کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ہے۔

سیکرٹری سوشل ویلفئیر کی جانب سے افشاں لطیف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمہ انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، جس کے لئے ڈائریکٹر پلاننگ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور قانونی افسر پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، افشاں لطیف کے خلاف 14 الزامات پر مشتمل چارج شیٹ تیار کی گئی ہے جبکہ کاشانہ میں سپرٹنڈنٹ کا سرکاری گھر پر زبردستی قابض ہونے پر افشاں لطیف کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں