اساتذہ کے تبادلوں کی تفصیلات جاری

9 Jul, 2020 | 05:21 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے تبادلوں کی تفصیلات جاری ،اکیس ہزار درخواستوں میں سے صرف دس ہزار دو سو درخواستوں کو منظور کیا گیا۔
سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق تبادلوں کیلئے جمع کروائی گئی ساٹھ فیصد سے زائد درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔اکیس ہزار سے زائد درخواستیں آن لائن جمع کروائی گئی تھیں۔دس ہزار دو سو درخواستوں کو منظور کیا گیا جبکہ تینتیس سو زائد درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 9 ہزار سے زائد درخواستیں میرٹ پر نہ ہونے پر مسترد کی گئیں۔ اساتذہ کو تبادلوں کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔اساتذہ کو سترہ جولائی تک نئی پوسٹنگ پر جوائنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن کوتبادلوں کے لئےآن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کے لئےاساتذہ کا آئی ڈی کارڈ نمبر،نکاح نامہ، ڈومیسائل ،معذوری،آسامی،اپوائٹمنٹ لیٹر،پےسلپ،ترقی کے آرڈر اورجوائنگ لیٹر کی تصدیق کی گئی،تصدیق اساتذہ کواتھارٹی آفس میں بلوا کر کر کی گئی،دستاویزات کی تصدیق دیئےگئےٹائم فریم کے مطابق کی گئی۔ 

مزیدخبریں