(حسن علی) اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے، نئے اوقات کار کے مطابق تمام بنک اور مالیاتی ادارے صبح 9 بجے سے شام 5 بج کر 30 منٹ تک کھلولے جائیں گے۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنکوں اور مالیاتی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام شیڈول بینک صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے دن ایک بجے سے ڈھائی بجے تک کھانے اور نماز کی بریک ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار سے جمعرات تک ڈیڑھ بجے سے دو بجے تک بریک ہو گی جبکہ تمام بینک ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ بینکوں کے اوقات کار کرو ا وائرس کے باعث 23 اپریل کو تبدیل کرکے کم کئے گئے تھے تاہم نئے اوقات کار کا اطلاق 13 جولائی سے ہوگا۔