لاہور بورڈ: میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے سب ایگزامینر کم پڑ گئے

9 Jul, 2020 | 01:57 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: لاہور بورڈ کے زیر انتظام جاری میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کے لیے سب ایگزامینر کم پڑ گئے، ہیڈ ایگزامینر پریشان، نتائج بھی لیٹ ہونے کا خدشہ، کنٹرولرامتحانات انفاز احمد کا کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق مارکنگ سنٹرز میں اضافی سب ایگزمینرز تعینات ہیں ،نتائج میں تاریخ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے زیر انتظام جاری میٹرک کے پرچوں کی جاری مارکنگ کے دوران سب ایگزامینر کم پڑ گئے ہیں جس کے باعث ہیڈ ایگزامینر پریشانی کا سامنانا ہے۔

 

ہیڈ ایگزمینرز کے مطابق 10 کی بجائے 3 یا4 سب ایگزامینر سے مارکنگ کروائی جا رہی ہے۔انکا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ایک ہیڈ ایگزامینر کے ماتحت کم از کم 10 سب ایگزامینر پرچوں کی مارکنگ کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں رزلٹ لیٹ اور مارکنگ غیر میعاری ہونے کا خدشہ ہے۔

 

دوسری جانب کنٹرولر امتحانات انفاز احمد کا کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق ہیڈایگزمینرز کو سب ایگز مینرز دیئے گئے ہیں۔ ہیڈایگزمینرز کے پاس اضافی عملہ ہے، رزلٹ لیٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

قبل ازیں بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے، اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

 

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے پر اگست میں نظرثانی بھی کریں گے، اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھولیں گ، تعلیمی ادارے کھولے تو مختلف ایس او پیز بنائیں گے, بڑی کلاسز کو پہلے اور چھوٹی کلاسز کو بعد میں بلانے کی تجویز ہے.

 

 

مزیدخبریں