ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سشانت سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی اداکار کی خودکشی

سشانت سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی اداکار کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ایک اور بھارتی اداکار سشیل گودا نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقامی شوبز انڈسٹری کے اداکار سشیل گودا نے ریاست کرناٹکا کے علاقے مندیا میں اپنے گھر پر خودکشی کرلی جس کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، اُن کے اہل خانہ نے موت کی تصدیق کردی ہے۔  سشیل گودا نے کاننادا انڈسٹری کی شہرہ آفاق سیریل’ انتھاپور‘ میں زبردست اداکاری کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا بعد ازاں انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع بھی ملا۔ اُن کی فلم سلاگا بھی مشہور ہوئی جس کے بعد سشیل نے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

سشیل بھارت کی مقامی انڈسٹری کاننادا کے لیے کام کرتے تھے، اُن کی موت پر ساتھی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا اور اداکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔اداکار امیتا رانگناتھ جو سشیل کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کرچکے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افسوسناک خبر سناتے ہوئے لکھا کہ جب میں صبح سو کر اٹھا تو سشیل کی خودکشی کی خبر سُن کر حیران رہ گیا۔ایک اور ٹوئٹر اکائونٹ سے اس افسوسناک واقعہ کی خبر دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے بھی خودکشی کرلی تھی، اُن کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اداکار کام نہ ملنے کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے،رواں سال کے آغاز میں نامور بالی ووڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور اور میوزک کمپوزر ساجد خان انتقال کرگئے تھے۔سلمان خان کے ساتھ فلم’ریڈی ‘ میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے وہ ایک موذی مرض میں مبتلا تھے۔ اس سے قبل 13 مئی کو بالی ووڈ کی مشہور فلم پی کے میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer