عوام کی بڑی مشکل حل،ٹیسٹ رن شروع

9 Jul, 2020 | 12:21 PM

Azhar Thiraj

ریحان گل :عوام کو بلدیاتی سہولیات کی آن لائن فراہمی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بلدیہ ایپ کا ٹیسٹ رن شروع کر دیا، بلدیہ ایپ کا افتتاح 14 اگست کو وزیراعلی پنجاب کریں گے۔


عوام کو بلدیاتی سہولیات کی آن لائن فراہمی کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیہ ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے نادرا اور پی آئی ٹی بی سے مل کر پلان تیار کیا گیا ،ذرائع کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بلدیہ ایپ کا ٹیسٹ رن شروع کر دی،ایپ کا باقاعدہ افتتاح 14اگست کو وزیراعلی پنجاب کریں گے۔


بلدیہ ایپ کے ذریعے پیدائش،ڈیتھ ، شادی،طلاق سرٹیفکیٹ آن لائن فراہم کئے جائیں گے، لاہور سمیت پنجاب کی 455 مقامی حکومت کو لنک کیا گیا ہے، تصدیق اور ڈبل انٹریز روکنے کے لئے نادرا کے ریکارڈ کو بلدیہ ایپ سے منسلک کیا گیا ہے، کوئی بھی شہری کسی بھی جگہ سے رجسٹریشن کروا سکتا ہے،ٹیسٹ رن کے دوران ایپ میں بہتری کا جائزہ لیاجائے گا۔
 

یاد رہے تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ای گورنمنٹ کو تیزی سے فروغ دے رہی ہے،اس سے شہریوں کے مسائل حل ہوں گے،حکومتی معاملات چلانے میں بھی آسانی ہوگی ۔اس سے قبل حکومت نے کورونا ایپ جاری کی تھی ،بیرون ملک پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاک ایپ لانچ کی گئی ۔

خیال رہے یوٹیوب کی سی ای او سوزن ووجوسکی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہ تھا کہ گوگل اور یوٹیوب مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے مقامی حکومتوں کی مدد کر رہے ہیں۔  گوگل نے ایک چھوٹی ویب سائٹ تخلیق کی ہے ، جس پر کورونا کےاعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں۔ گوگل اور یوٹیوب کورونا کے حوالے سے جھوٹی خبروں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں