شوہر نے کورونا سے صحتیاب ہونیوالی بیوی کے گھر داخلے پر پابندی لگادی

9 Jul, 2020 | 11:14 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42: کورونا وائرس کے وار کم نہ ہوئے،اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں،پانچ لاکھ 52ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں،صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 70لاکھ سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کے دبائو کو روکنے کیلئے دنیا بھر میں لاک ڈائون کیا گیا،احتیاطی تدابیر کو اپنا یا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے دوروان دلچسپ واقعات بھی پیش آئے۔

ایک واقعہ میں کورونا وائرس کے خوف سے شوہر نے اپنی بیوی کے گھر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر  بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں 38سالہ خاتون تین ماہ بعد گھر واپس لوٹی تھی۔ بھارت میں جب لاک ڈاﺅن ہوا، اس وقت یہ خاتون چندی گڑھ میں تھی اور وہیں پھنس گئی۔ بالآخر چند روز قبل کسی طرح وہ گھر واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئی مگر جب دروازے پر پہنچی تو اس کے شوہر نے اسے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔

 
رپورٹ کے مطابق شوہر نے بیوی کو حکم دیا کہ وہ کہیں اور جا کر 14دن قرنطینہ میں گزارے اور پھر گھر واپس آئے۔ اس پر بے یارومددگار خاتون نے خواتین کی مدد کے لیے بنائی گئی ہیلپ لائن پر کال کی۔ اس ادارے کے لوگوں نے آ کر اس کے شوہر کو سمجھایا اور تب کہیں جا کر اس نے بیوی کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون 10سالہ بیٹے کی ماں تھی اوران تین ماہ میں بچہ اپنے باپ کے ساتھ ہی گھر میں تھا۔

سینئر کونسلر اپرنا پرنیش کا کہنا تھا کہ  اس میاں بیوی کے جھگڑے معمول کی بات ہیں تاہم اس بار ان میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ اس بار شوہر کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا تھا چنانچہ اس نے بیوی کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا-

مزیدخبریں