ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 گھنٹے کے دوران شہر میں 485 نئے کیس

24 گھنٹے کے دوران شہر میں 485 نئے کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، قیصرکھوکھر) کورونا وائرس کے 485 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 10 اموات ہوئیں، شہر کے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 485 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 10اموات ہوئیں، شہر کے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 290 مریض آئسولیشن وارڈز،152 آئی سی یو اور 67 مریض 78 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  شہر میں کورونا وائرس کے مزید 485 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور 10 اموات ہوئی ہیں، وبا کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 735 اور کیسز  43483 ہے، ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 290 مریض شہر علاج ہیں 152 مریض آئی سی یو اور 67 مریض 78 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 930 نئے کیس اور 30 اموات ہوئی ہیں۔

صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1929 اور کیسز  کی تعداد 83,599 ہوگئی ہے، دیگر شہروں میں ننکانہ 3 ،قصور 1 ،شیخوپورہ 16، راولپنڈی100، جہلم1، اٹک 52، چکوال1 اور گوجرانوالہ میں 24 ، سیالکوٹ 20، نارووال 1، گجرات7، حافظ آباد3، ملتان26، مظفرگڑھ 12، وہاڑی3، فیصل آباد14، ٹوبہ2 اور رحیم یار خان میں 8، سرگودھا 35، میانوالی5، بہاولنگر 6، بہاولپور 27، ڈی جی خان 30، لیہ 1، اوکاڑہ 3، خانیوال 12، بھکر 3، ساہیوال 10 اور پاکپتن میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ترجمان پرائمری ہیلتھ  کے مطابق اب تک555,306 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 50,916 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل کے مطابق  پنجاب میں مشکوک مریضوں کی تعداد 5 لاکھ  86 ہزار  113 ہے جبکہ صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار  599  ہوچکی ہے۔

  اب تک کوروناوائرس کے باعث 1929مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں، جبکہ پنجاب میں 50 ہزار 916 مریضوں نے وائرس کو شکست بھی دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer