( علی ساہی ) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے 2 روز قبل ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے خون کے نمونوں کی رپورٹ جیل حکام کو موصول، ڈاکٹرز نے شوگر سمیت خون کے تمام ٹیسٹ نارمل بتا دئیے۔
منشیات کے کیس میں چند روز قبل جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل آنیوالے رانا ثناء اللہ کے پی آئی سی سے کروائے گئے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ جیل حکام کو موصول ہوگئی ہے۔ جیل حکام کے مطابق رپورٹس میں رانا ثناء اللہ کو تندرست قرار دیا گیا ہے، مکمل بلڈ ٹیسٹ، شوگر کی رپورٹ بالکل نارمل آئی ہیں۔
جیل میں بھی روزانہ ڈاکٹرز چیک اپ کرتے ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ کو دل کے عارضہ کی ادویات روٹین میں مہیا کی جارہی ہیں۔