اپوزیشن سے گزشتہ 10 سالوں کا حساب مانگا توچیخیں نکل گئیں

9 Jul, 2019 | 04:25 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: اپوزیشن سے گزشتہ 10 سالوں کا حساب مانگا توچیخیں نکل گئیں، وزیراطلاعات صمصام بخاری کہتے ہیں کہ عوام کسی کی کرپشن کےتحفظ کیلئےسڑکوں پرنہیں آئیں گے۔

 وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے اپوزیشن کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کواپوزیشن میں آنے کے بعد ورکرز کنونشن کیوں یاد آگئے؟ سیاسی انتشار پھیلانےکیلئے نواز لیگ نے منصوبہ بندی کررکھی ہے،ا نہوں نےکہا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف ایجنڈے کےعلاوہ نواز لیگ کے پاس کچھ نہیں۔

قومی اداروں کی بدنامی کیلئے عالمی فرموں کی خدمات مستعار لی گئی ہیں،۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے کرپشن بچانے کیلئے جھوٹ کا طوفان مچارکھا ہے، انہوں نے کہا کہ دس سال کا کچا چٹھا سامنےآیا تو سابقہ کرپشن ماند پڑجائےگی۔ سستی روٹی، آشیانہ، لیپ ٹاپ اورمیٹرو جیسے منصوبوں کا جواب دینا ہوگا۔

مزیدخبریں