موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکووں کی فائرنگ  سے باپ بیٹا زخمی

9 Jul, 2019 | 04:01 PM

Shazia Bashir

سٹی42: چوہنگ کے علاقے میں موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو زخمی کر دیا، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے انکا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا، ڈاکو لاکھوں کی نقدی لوٹ کر زخمی ساتھی سمیت فرار ہو گئے۔

چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے موبائل شاپ میں گھس کرصلاح الدین اور اسکے بیٹے آصف کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی جس دوران باپ بیٹے کی جانب سے مزاحمت کی گئی، دوران مزاحمت ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث صلاح الدین، اسکا بیٹیا اور ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔

ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر زخمی ڈاکو سمیت فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی باپ بیٹے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے زخمی ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔  

مزیدخبریں