سگریٹ نوشی پر پابندی عائد، مراسلہ جاری

9 Jul, 2019 | 02:34 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعید احمد) ٹرینوں کی بوگیوں، ڈائننگ کاروں میں آگ لگنے کے واقعات روکنے کیلئے سگریٹ نوشی پرپابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

چیف کمشنر مینجر ریلوے عمران حیات نے ٹرینوں کی بوگیوں، ڈائننگ کاروں میں سگریٹ نوشی پرپابندی پر عملدرآمد کیلئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کنڈیکٹر گارڈ بھی ڈائننگ کاروں کے سٹاف کو سگریٹ نوشی سے منع کریں، پلیٹ فارم پر لوگوں کو سگریٹ نوشی سے منع کیا جائے، سگریٹ نوشی سے باز نہ آنے پر ڈائننگ کار سٹاف کو جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں