"نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہوگا"

9 Jul, 2019 | 12:01 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ ملنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق میاں نوازشریف کو پرہیزی کھانا فراہم کیا جائے ورنہ نتائج کا ذمہ دار عمران خان ہو گا۔

صدر مسلم لیگ( ن) میاں شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ فراہم کرنا عمران نیازی کی قاتل ذہنیت کا بین ثبوت ہے، مریض کا پرہیزی کھانا روک کر وہ سیاسی انتقام کے بدترین درجے پر فائز ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہوگا، وقت نے ثابت کیا کہ عمران نیازی میں نہ تو قوم کی خدمت کی صلاحیت ہے اور نہ ہی سیاسی مخالفت کا ظرف، عمران نیازی کی نالائقی پر تو شک نہیں لیکن فسطائی ذہنیت میں بھی ثانی نہیں رکھتے۔

 انہوں نے کہا کہ فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔

مزیدخبریں