سٹی42: آزاد ی صحافت پر ایک بار پھر حملہ کردیا گیا، 24نیوزکوبناکچھ بتائےبندکردیاگیا،ناظرین اور صحافتی تنظیمیں سراپااحتجاج ہیں.
تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں24نیوز کی نشریات بند کردیں گئیں،بندش کیوں کی گئی؟پیمراخاموش،غیرقانونی بندش پرناظرین اورصحافتی تنظیمیں سراپااحتجاج ہیں،امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے بھی پاکستان میں 24 نیوز سمیت دیگر چینلز کی بندش کی خبر شائع کی ہے ، ادارے اپنی خبر میں مریم نواز شریف کی ٹوئٹ شامل کی ہے جس میں چینلز کی بندش کی مذمت کی گئی ہے ، اسکے علاوہ ٹوئٹر پر موجود مختلف صحافیوں کی طرف سے مذمتی ٹرینڈ چلائے جانے کا بھی تفصیلی ذکر کیا،جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔
وائس آف امریکا نےسینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی کا ٹوئٹ بھی اس خبر میں شامل کیا ہے جس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس اور جلسہ دکھانے پر ہمارا چینل 24 نیوز پیمرا کے حکم پر کیبل آپریٹرز کی مدد سے ملک بھر میں بند کر دیا گیا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی24نیوزکی بندش کی مذمت کی،ان کا کہناتھا کہ نیوزچینلز کی بندش سنسرشپ کی بدترین مثال ہے،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب بولیں حکومت سچ کی آوازدبانےکی کوشش کررہی ہے، علاوہ ازیں مولانافضل الرحمان بھی خاموش نہیں رہے ان کا کہناتھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم چینلزکی بندش کافیصلہ واپس لے۔
انڈی پینڈینٹ نے صحافیوں کا موقف واضح کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی کوریج پر پابندی عائد کرنی ہے تو حکومت عدالت میں درخواست دے یا پیمرا اس بارے میں نوٹس جاری کرے تاکہ چینلز اس پر عمل درآمد کریں۔
پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن نے بھی 24نیوزکی بندش کی مذمت کی،پیمراکی جانب سے3چینلز کوبلاجوازآف ایئرکردیا گیا، پی بی نے مطالبہ کیاٹوینٹی فورنیوزکی بندش پرشکایت درج کی جائے اور اس حوالے نوٹس بھی لیا جائے،چمن پریس کلب نے چینل24 کی نشریات بند کرنے کے اقدام کو غلط قراردیدیا , جنرل کونسل کا کہناتھا کہ وہ پیمرا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔