ترقیاتی منصوبوں میں ناقص منصوبہ بندی کیخلاف حکومت کا نیا اقدام

9 Jul, 2019 | 11:29 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب حکومت نے پچاس کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبے کیلئے فیزبلیٹی سٹڈی لازمی قرار دے دی۔

پنجاب حکومت نے منصوبے کی فیزبلیٹی کے لیے پرائیوٹ کنسلٹنٹ ہائر کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت اب تمام صوبائی محکموں کو پچاس کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبے پر فیزبلیٹی کرانا لازمی ہوگا، تمام ادارے منصوبے کے پی سی ون کیساتھ فیزبلیٹی رپورٹ بھی دیں گے، مختلف منصوبوں میں اداروں کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سےخزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، منصوبوں  میں ردوبدل کر کے بھی بوجھ خزانے پر ڈالاجا رہا ہے، حکام کے مطابق اب پچاس کروڑ مالیت سے زائد کا منصوبہ فیزبلیٹی سٹڈی کے بغیر منظور نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں