فہد علی: سٹی شالیمار کے علاقہ میں امام مسجد کے مبینہ تشدد سے سات سالہ عبدالاحد جان کی بازی ہار گیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔
سٹی 42 کے مطابق عبدالاحد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ امام مسجد نے عبدالاحد کو موبائل بیلنس نہ کرانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی وجہ سے اس کے کولہے کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ عبدالاحد کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال لے جایا گیا , جہاں وہ دو دن زیر علاج رہا،حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے اسے سے میو ہسپتال منتقل کرنے کا کہا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بجلی کے بل پر تنازعہ،2بھائیوں میں ہونے والےجھگڑے نے ایک کی جان لے لی
لواحقین کا کہنا تھا کہ شالیمار تھانے کی پولیس نے تاحال ان کی ایف آئی درج نہیں کی اور نہ ہی ملزم کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ امام مسجد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔