ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید کو مزید مہلت مل گئی

پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید کو مزید مہلت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی ( 42 نیوز) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ناصر جمشید کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ نے بلے باز کے خلاف گواہی دے دی۔

 سٹٰی 42 کے مطابق جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کی سربراہی میں تین رکنی پی سی بی ٹربیونل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ناصر جمشید کیس کی سماعت کی۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینیگن نے پی سی بی کے گواہ کے طور پر ٹربیونل کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہاکی چیمپیئنزٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا؟تمام رازوں سے پردہ فاش ہوگیا

رونی فلینیگن کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ٹربیونل نے کیس کی کاروائی جمعرات تک ملتوی کردی۔ جمعرات کے روز ناصر جمشید سکائپ کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ جس کے بعد فریقین کے وکلاء ٹربیونل کے سامنے حتمی دلائل دیں گے۔

پڑھنا مت بھولئے: کرکٹر مصباح الحق تیر کے سپورٹر بن گئے

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل ناصر جمشید کے خلاف کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانے، فکسنگ کی ڈیل کرانے، معلومات چھپانے سمیت چھ الزامات کی انکوائری کر رہا ہے۔