پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

9 Jul, 2018 | 07:18 PM

رانا جبران

زاہد چوہدری: پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پروگرام میں داخلے کے خواہاں سینکڑوں ڈاکٹرز کی درخواستوں پر اعتراضات پر نظر ثانی کا آغاز، پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان کی سربراہی میں داد رسی کمیٹی نے پہلے روز دو سو سے زائد درخواستوں کا از سر نو جائزہ لیا۔

 سٹی 42 کے مطابق پنجاب حکومت کی سنٹرل انڈکشن پالیسی میں سنگین خامیوں کے باعث ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ میں سنٹرلائزڈ انڈکشن کے خواہاں چھ سو سے زائد ڈاکٹرز کی درخواستوں پر غلط اور غیر قانونی اعتراضات عائد کرکے درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہر لاہور پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا

متاثرہ ڈاکٹرز کی درخواستوں پر عائد کئے گئے اعتراضات کی جانچ پڑتال کیلئے پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان کی سربراہی میں داد رسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔  داد رسی کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس ، پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف سمیت دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

پڑھنا مت بھولئے: ہیلتھ کیئرکمیشن کاعطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،70 اڈے سربمہر

علاوہ ازیں داد رسی کمیٹی نے پہلے روز دو سو ڈاکٹرز کی درخواستوں پر عائد اعتراضات کا جائزہ لیا جبکہ تین روز میں مختلف اعتراضات عائد کرکے مسترد کی گئی درخواستوں پر از سو نو جائزہ لے کر متاثرہ ڈاکٹرز کی داد رسی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں