ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کے بڑے رہنما نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

پیپلز پارٹی کے بڑے رہنما نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: سابق رکن قومی اسمبلی سید غیور حسین بخاری نے پیپلز پارٹی سے اپنی چالیس سالہ رفاقت ختم کرکے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ مسلم لیگی رہنما رانا تنویر سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔

 سٹی 42 کے مطابق مخدوم سید غیور حسین شاہ بخاری نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قائد پاکستان مسلم لیگ ن کا تاریخی استقبال پوری دنیا دیکھے گی:حمزہ شہباز

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما رانا تنویر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ غیورحسین بخاری نے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات میں ن لیگ کی بھرپورانتخابی مہم چلائیں گے۔ اس موقع پر حاجی احمدعلی مغل بھی موجود تھے۔