ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نےخواتین پولیس اہلکاروں کو بڑی خوشخبری دے دی

آئی جی پنجاب نےخواتین پولیس اہلکاروں کو بڑی خوشخبری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے اچھی خبر،آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں لیڈی اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کا حکم دے دیا۔

سٹی 42 مطابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے سی سی پی او لاہورسمیت پنجاب بھر میں احکامات جاری کیے ہیں کہ پولیس لائنز، تھانوں اورپولیس دفاتر میں جتنی بھی خواتین اہلکارڈیوٹی انجام دیتی ہیں ان کو گھر سے پک اورچھٹی کے اوقات میں دفاتر سے گھروں تک ڈراپ کیا جائے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:شہر میں ڈاکوؤں کی وارداتیں،شہری لٹ گئے 

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد خواتین اہلکاروں کی عزت نفس کو برقراررکھنا ہے اورمورال بہتر بنانا ہے۔