قائد پاکستان مسلم لیگ ن کا تاریخی استقبال پوری دنیا دیکھے گی:حمزہ شہباز

9 Jul, 2018 | 02:24 PM

حرااعوان

عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کہا کہ نوازشریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، قائد پاکستان مسلم لیگ ن کا شایان شان تاریخی استقبال پوری دنیا دیکھے گی۔

سٹی 42 کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے لیگی کارکن ڈپٹی مئیر سواتی خان،ننھا ٹھیکیدار،عرفان بٹ ،باو رشید ،عمر جاوید بٹ سمیت دیگر سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو ہر راستہ ہر قافلہ نواز شریف کے استقبال کو جائے گا۔ نواز شریف نے قوم کا مان رکھ کر اصولوں کی سیاست کو لازوال کردیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پاکستان کےبڑے انتخابی معرکوں میں سےایک بڑا انتخابی معرکہ کونسا ہے؟جانیے 

 حمزہ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کی شام قائد پاکستان مسلم لیگ ن کا شایان شان تاریخی استقبال پوری دنیا دیکھے گی۔ قوم مختصر فیصلہ جمعۃ المبارک اور 13جولائی تفصیلی فیصلہ 25 جولائی کو سنائے گی۔ شیروں کی سرفرازی کے آگے بند باندھنا اب ممکن نہیں رہا۔ تعمیر و ترقی کے مشن میں پورا پاکستان ن لیگ کا ہمسفر ہے۔

مزیدخبریں