شہر میں ڈاکوؤں کی وارداتیں،شہری لٹ گئے

9 Jul, 2018 | 01:13 PM

حرااعوان

ناصرعلی: شاہدرہ اوراقبال ٹاون میں ڈکیتی، شہری ہزاروں روپوں اورموبائل فونزسے ہاتھ دھوبیھٹے۔

سٹی 42 کے مطابق شاہدرہ چوک میں شہری وسیم کےساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ دو اپلائیڈفورموٹرسائیکلوں پرسوارڈاکوگن پوائنٹ پرہزاروں کی نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔متاثرہ فیملی نےتھانہ شاہدرہ ٹاون میں درخواست جمع کردی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پاکستان کےبڑے انتخابی معرکوں میں سےایک بڑا انتخابی معرکہ کونسا ہے؟جانیے 

 جانب اقبال ٹاؤن تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کےدوران شادی سےواپس آتی ہوئی فیملی ڈاکوؤں کے ہتھےچڑھ گئی۔ موٹرسائیکل سوارڈاکو گن پوائنٹ پرزیور،نقدی اور موبائل فونز لےکرفرارہوگئےجبکہ تھانہ اقبال ٹاون پولیس کےاےایس آئی عرفان نےدرخواست لینےسےانکارکردیا۔

مزیدخبریں